26 جون، 2016، 12:25 AM

بحرین پر آل خلیفہ کی حکومت نہیں بلکہ آل سعود کی حکومت ہے

بحرین پر آل خلیفہ کی حکومت نہیں بلکہ آل سعود کی حکومت ہے

بحرین کے انسان حقوق کے سرگرم کارکن المدہون کا کہنا ہے کہ بحرین پرآل خلیفہ کی حکومت نہیں بلکہ آل سعود اور امریکہ کی حکومت ہے اور عرب حکومتیں عالم اسلام کے لئے ذلت اور ننگ کا باعث ہیں۔ شیخ عیسی قاسم کا تعلق عبدالقیس قبیلہ سے ہے جو خوشنام قبیلہ ہے جبکہ آل خلیفہ کا تعلق قحطانی قبیلہ سے ہے جو بدنام زمانہ ، خونریز اور دہشت گرد قبیلہ ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں بحرین کے انسان حقوق کے سرگرم کارکن شیخ ابراہیم المدہون نے حالیہ دنوں میں بحرینی حکومت کی طرف سے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہے کہ بحرین پرآل خلیفہ کی حکومت  نہیں بلکہ آل سعود اور امریکہ کی حکومت ہے اور عرب حکومتیں عالم اسلام کے لئے ذلت اور ننگ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ المدہون نے کہا کہ آیت اللہ شیخ قاسم بحرینی عوام کی ریڈ لائن ہیں ۔

انسانی حقوق کے سرگرم کار کن المدہون نےبحرین کی موجودہ صورتحال اور شرائط کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بحرینی قوم دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے جو اپنے حقوق کے حصول کے لئے کئی برسوں سے جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی جدو جہد  اپنے حقوق کے حصول تک جاری رہے گی ۔

شیخ ابراہیم المدہون نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران علاقائی اور عالمی اقوام کے لئے بہترین نمونہ ہے اور اسلامی انقلاب نے علاقائی اقوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے اگر ایرانی قوم اپنے حقوق کے حصول کے لئےجد وجہد کرکے  شاہ ایران جیسےامریکی پٹھو کو ملک سے باہر نکال سکتی ہے تو علاقائی قومیں  بھی خطے میں موجود امریکی نوکروں ، غلاموں اور پٹھوؤں کو اقتدار سے ہٹا سکتی ہیں .

شیخ ابراہیم نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران عالمی اقوام کے لئے باعث فخر ہے کیونکہ اس انقلاب نے قوموں کو سامراجی طاقتوں اور ان کے غلاموں کے خلاف آواز بلند کرنے کا عزم اور حوصلہ عطا کیا ۔

المدہون نے بحرین میں سعودی عرب کے نقش کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ منامہ پر آل خلیفہ کی حکومت نہیں بلکہ آل سعود اور امریکہ کی حکومت ہے آل سعود خطے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اور وہ امریکہ کو خوش کرنے کے لئے مسلمانوں کے خلاف سنکین سے سنگین جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ممتاز شیعہ عالم دین شیخ سلمان کی قید کی مدت میں توسیع ، سیاسی جماعتوں کا انحلال ، مساجد اور مقدس مقامات کے خلاف کارروائی ، عوام پر رعب و وحشت طاری کرنا اور بالآخربحرین کے شیعہ مسلمانوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے جیسے اقدامات میں آل سعود اور امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے۔

انسانی حقوق کے فعال کارکن نے کہا کہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنا غیر قانونی عمل ہے شیخ عیسی قاسم کا تعلق عبدالقیس قبیلہ سے ہے وہ نسل در نسل بحرینی ہیں اور بحرینی فرزند ہیں  ان کا تعلق ایک خوشنام اور معروف قبیلہ سے ہے جبکہ آل خلیفہ کا تعلق قحطانی قبیلہ سے ہے جو بدنام زمانہ قبیلہ ہے جو خونریز اور دہشت گرد قبیلہ ہے ۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی قدر و منزلت بحرینی عوام میں بہت عظیم ہے اور آیت اللہ شیخ قاسم بحرینی عوام کی ریڈ لائن ہیں۔

News ID 1865005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha